ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں طالبہ کی عصمت دری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

چنتامنی میں طالبہ کی عصمت دری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Sat, 21 Jan 2017 12:48:10    S.O. News Service

چنتامنی:21 ؍جنوری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)گذشتہ 12جنوری 2017کو تعلقہ کے تلگوار کے قریب ہسور ماجرامارپنہلی کی ساکنہ بی۔کام۔کی طالبہ کی عصمت دری کرکے اُسی دیہات کے چار ملزم فرار ہوگئے تھے اس ضمن میں آج چنتامنی  پولیس نے  شیوکمار(28)کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عصمت دری کا شکار طالبہ کالج ختم کرکے گاؤں واپس جارہی تھی کہ ملزم شیوکمار نے طالبہ کو راستے میں روک کراُس کو بنگلور ضلع دوڈ بالاپورکے کسی دیہات میں لیجاکر عصمت دری کرکے فرار ہوگیا اس سلسلہ میں طالبہ نے ٹاون پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرائی تھی ۔


Share: